لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دی۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاو?نٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاو?نٹی کیلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاو?نٹی کرکٹ کلب کیلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رو?ف کو میجر لیگ کرکٹ کیلیے این او سی دیا گیا۔