لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لئے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردئیے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردئیے گئے ہیں۔13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کیلئے این او سی جاری کیا۔