عیدالاضحی 7,250 حادثات، 58 جاں بحق

125 کرنٹ ، 81 جھلسنے ، 24 ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے، اور 1,056 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 30,825 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 31,552 ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو سروسز فراہم کیں۔ ان ایمرجنسیز میں 7,250 روڈ ٹریفک حادثات شامل تھے جن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے، 19,103 میڈیکل ایمرجنسیز میں 794 اموات ہوئیں، جبکہ 669 جرائم کے واقعات میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دیگر ایمرجنسیز میں 634 گرنے/سلپ ہونے کے واقعات، 597 ڈلیوری کیسز، 543 آتشزدگی کے واقعات، 447 پیشہ ورانہ / کام کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، 295 جانوروں کی ریسکیو ایمرجنسیز، 125 کرنٹ لگنے کے واقعات، 81 جھلسنے کے واقعات، 24 ڈوبنے کے واقعات اور 1,056 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل تھیں۔