‘‘ففٹی ’’کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ گرفتار

51وارداتیں، اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار پولیس کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ڈویڑن میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور‘‘ففٹی’’کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیاگیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 51وارداتیں کیں،ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے شالیمار چوک سے گرفتار کیا،ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،ملزم اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔