اسلام آباد(آئی ا ین پی )ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی پر ملک بھر میں قربان کئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 69لاکھ 77ہزار جانور قربان کئے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6سے 10لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500ارب سے کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید قربان پر 30لاکھ گائیں، 34لاکھ بکرے، 4لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان ہوئے۔