زندہ انسانی دماغ پر چلنے والا کمپیوٹر تیار کرلیا گیا

کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا کی ایک نئی سٹارٹ اپ کمپنی کورٹیکل لیبز نے دنیا کا پہلا زندہ دماغی خلیوں پر مبنی کمپیوٹر بنایا ہے۔ اس سسٹم کا نام CL1ہے، یہ کمپیوٹر عام کمپیوٹرز کی طرح نہیں انسانی دماغی خلیوں یعنی نیورونز سے کام لیتا ہے، جو سائنسدانوں نے انسان کی جلد یا خون سے تیار کیے ہیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی خاص طور پر نیوروسائنس اور بایو ٹیکنالوجی کے محققین کے لیے ایک انقلابی پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔سی ایل ون میں تقریباً 8لاکھ انسانی نیورونز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ خلیے بجلی کے چھوٹے سگنلز کے ذریعے آپس میں بات چیت کرتے ہیں اور اردگرد کے ماحول کے مطابق خود کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔