کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان سے ٹرین سروس جمعہ کو دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے سبب ملک کے دیگر شہروں کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوئی۔پاکستان ریلویز کے مطابق ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔