لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے 24 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع ، دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیاملزمان میں وقار، فیصل، عبدالوحید، قادر اور مظہر شامل ہیں ملزمان مختلف اضلاع سے آن لائن آرڈر لیں کر مطلوبہ لوکیشنز پر سپلائی کرتے تھے ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 740 گرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا چوکی انچارج قاسم علی کی سربراہی میں قائم ٹیم کو سپیشل ٹارگٹ دیا گیا تھاماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،