خاتون نے پالتو جانور کو آن لائن سوشل میڈیا پر مار دیا تو اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی متحرک ہوگئیں
گھر سے جانور برآمد ،ملزمہ خانسہ حسین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، خانسہ حسین کو مینٹل اسائلم منقتل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی میں خاتون نے پالتو جانور کو آن لائن سوشل میڈیا پر مار دیا خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر تصاویر کو ویڈیو وائرل کرنے پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی متحرک ہوگئی پولیس نے متعدد جانوروں کی جان بچا لی بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شہر بانو نقوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون کے گھر پر چھاپہ مارکر موجود جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیااے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق ملزمہ خانسہ حسین کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے ملزمہ خانسہ حسین کو مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا ہے ملزمہ نے گھر کے مختلف حصوں میں جانوروں کو بے رحمی سے رکھا ہوا تھاپورے گھر سے جانوروں کی بدبو اور بیمار جانور ملے ہیںخاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی بازیاب ہونے والے بیمار جانوروں کی بہتری کے لئے انھیں ایٹنری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کر کے متعدد جانوروں کو انکے حوالے کیا گیا ہے