پاک شاہینز اور ویسٹ انڈیز 3 روزہ میچ، علی زریاب انجری کا شکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں شروع ہونے والے 3 روزہ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے 7وکٹ پر 273 رنز بنالیے۔کھیل کے پہلے روز کی نمایاں پرفارمنس ایلک کے 99 رنز اور رمیز جونیئر نے 3  وکٹیں حاصل کیں۔تین روزہ میچ سے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے دورے کا باقاعدہ آغاز کردیا، اسلام آباد کلب میں شروع ہونے والے واحد 3 روزہ وارم اپ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے روز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 74اوورز کی بیٹنگ میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنائے۔ایلک ایتھاناز نے 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 99 رنز اسکور کیے، اْن کے علاوہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور میکائل لوئس نے 34، 34 رنز اسکور کیے۔میچ کے دوران پاکستان شاہینز کے علی زریاب سیدھے پاوں پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے، اْنہیں سپتال لے جایا گیا جہاں اْن کے ٹیسٹ وغیرہ کرائے گئے ہیں۔پاکستان شاہینز کی طرف سے رمیز جونیئر نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد صفی عبداللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔