سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔
اختر مینگل بی این پی کے سربراہ ہیں اور وہ این اے-256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء کو استعفیٰ دیا تھا، اور اب اس استعفے کی باقاعدہ منظوری کے بعد ان کی رکنیت ختم ہو گئی ہے۔ یہ اقدام سیاسی صورتِ حال اور بی این پی کی حکمت عملی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔