دیپالپور (خصوصی رپورٹ)دیپالپور کی معمر ترین شخصیت حاجی محمد یسٰین ڈولہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی عمر ایک سو پچیس سال تھی، مرحوم معروف کاروباری شخصیات فوجی بشیر احمد ڈولہ، حاجی نذیر احمد ڈولہ، حاجی عبدالرشید ڈولہ اور حاجی محمد امیر ڈولہ کے والد تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ غلہ منڈی مسجد دیپالپور میں ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔