ڈاکو ٹرانسفارمر، بندوق، موٹرسائیکل، ملازمین سے نقدی وموبائل چھین کر فرار
دیپالپور(خصوصی رپورٹ) ڈاکو ئوں کی دیدہ دلیری، زیر تعمیر شیلر پر لوٹ مار بارہ افراد یرغمال، دیپالپور تھانہ سٹی کی حدود میں سوبھارام پل کے قریب ڈاکو ئوں کی دیدہ دلیری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ تین مسلح ڈاٹرانسفارمر، نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل لے اڑے کو ئوں نے ایک زیر تعمیر شیلر پر بارہ افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ واردات کے دوران ڈاکو ٹرانسفارمر، چوکیدار کی بندوق، موٹرسائیکل، تمام ملازمین کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکو ئوں نے رات کو تمام افراد کو باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے م ئوثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔