میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا
لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعلی پنجاب اور نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں،میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے پارٹی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائے تاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں گے اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا