سٹی یونیو رسٹی اسلام آباد بل‘، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی بل پیش کئے گئے
اسلام آباد(آن لائن ) ایوان بالا میں ایس ای سی پی ایکٹ میں ترمیم سمیت کئی بلز پیش کردئیے گئے ،تمام بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں سٹی یونیو رسٹی اسلام آباد بل 2026 پیش بل سینیٹر ندیم بھٹو نے پیش کیا، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی بل 2026 پیش بل مسلم لیگ ن کی سینیٹر انوشہ رحمان نے پیش کیا ، ایس ای سی پی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل پیش بل سینیٹر انوشہ رحمان نے پیش کیا انہوں نے کہاکہ ایس ای سی پی بورڈ میں چھ ممبران ہیں سب کا تعلق کراچی سے ہے، ایس ای سی پی بورڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر سے بھی نمائندے ہونے چاہیے ، انہوں نے کہاکہ ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے قوانین میں تبدیلی ہونی چاہیے، نجی شعبے سے نمائندگی ہو تو پھر چاروں صوبوں سے ممبران کا تعلق ہونا چاہیے پریذائیڈنگ آفیسر نے پیش ہونے والے تمام بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے۔۔