خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنانے میں ملوث آخری ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ میں چند روز قبل خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث پانچ افراد سمیت آخری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق رائیونڈ آپریشن ونگ نے ملزم عاطف کو گرفتار کرلیاملزمان پر خاتون کے گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج ہوا تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی واقعہ میں ملوث چار ملزمان بشمول پولیس کانسٹیبل گرفتار تھیملزم عاطف روپوش ہو گیا تھاآپریشن ونگ سپیشل ٹیم نے ملزم کو ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور خاں ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی