لاہور،نوجوان سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا ملزم ضمانت پر رہا

لاہور(آئی این پی )لاہور  ہائیکورٹ میں   17 سالہ نوجوان سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا ملزم 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں 17 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد وحید خان نے ملزم مبشر کی درخواست پر سماعت کی، جہاں عدالت نے ملزم کی 2 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی