3بچوں سے زیادتی کرنے والا اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے 3بچوں سے زیادتی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں چار ماہ قبل مقدمہ درج ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق مفرور شاکر پھل فروش تھا جہاں وہ بچوں کے ساتھ مسلسل تین ماہ تک زیادتی کرتا رہا،بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا۔