نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔