عمران خان نے خط میں آئین وقانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی ہے
مسلم لیگ ن حکومت سے آئین ،صوبے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت محفوظ ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماء وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ 17 سیٹوں والی حکومت کو طول دینے کیلئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کے نام خط میں ذاتی مفاد کیلئے نہیں آئین وقانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہ عدلیہ کو چھوڑا نہ صحافیوں کو، یہ سیاسی ورکرز کو تو ویسے ہی دہشتگرد بنا کر پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت سے آئین ،صوبے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت محفوظ ہے، آخر میں عدلیہ رہ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ،ججز اورتمام بنچز کو متنازع کردیا گیا، مسلم لیگ ن نے ملک کو کس نہج پر پہنچادیا ہے، کسی معصوم کا مقدمہ لڑنے پر اب وکیل پر بھی مقدمات ہوجاتے ہیں۔