9مئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طے پاچکے جنیداکبر

حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے مگربانی پی ٹی آئی اس پر راضی نہیں  ہور ہے‘تمام کیس ختم ہو جائیں گے
 بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی بھیجا جائیگا‘ دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائیگا،الیکشن سے پہلے کہا گیا بانی کو مائنس کر کے  حکومت بنا لیں
  پشاور(آئی این پی  ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے کہا ہے کہ نومئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طے پاچکے ہیں، حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے۔ ایک انٹرویو میں  جنید اکبر نے  کہا ہے  تمام کیسز ختم ہو جائیں گے بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی اور دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائے گا ۔الیکشن سے پہلے یہ بھی کہا گیا پی ٹی آئی حکومت بنا لے مگر بانی کو مائنس کر دیا جائے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں سے رابطے نومئی سے پہلے بھی تھے بعد میں بھی رہے تمام معاملات طے پا چکے ہیں  بس ایک معاملے پر اختلاف ہے حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے ۔ مگر بانی پی ٹی آئی اس پر راضی نہیں ہو رہے ۔