لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے