ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر) ای وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو کار چور ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے ہمراہ لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ساتھیوں کی جانب سے اچانک فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والے گروہ کے دو افراد موقع پر ہی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔