پنجاب کے مرکزی علاقے میں صاف توانائی پیدا کرنے کامنصوبہ،بلومبرگ کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی)ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ فوبز کے بعد اب بلومبرگ نے بھی اپنی رپورٹ میں صوبے کے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا بلوم برگ نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ پنجاب کے مرکزی علاقے میں صاف توانائی پیدا کرنے کے لیے 50 میگاواٹ کے جدید پاور پلانٹ کی ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔ یہ پلانٹ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ جمع کیے جانے والے کچرے سے چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 175 سے 180 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور یہ روزانہ تقریبا 3 ہزار ٹن کچرے کو توانائی میں تبدیل کرے