درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے ڈیزل ٹرالروں، ڈمپروں کے ذریعے منتقل
اس پورے نیٹ ورک کی ذمہ داری ہمدرد چوکی کے انچارج کے پاس ہے
کراچی(آئی این پی )کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بند مراد پر قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے ایرانی ڈیزل ٹرالروں، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، ان گاڑیوں میں بنے خفیہ ٹینکوں کے ذریعے ڈیزل بھر کر سپلائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے کراچی کے علاقے منگھوپیر چوکی تک پہنچایا جاتا ہے جہاں سے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار تک فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ کاروبار جاری ہے، منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار تک کئی غیرقانونی نوزل ڈپو قائم ہیں جب کہ اس پورے نیٹ ورک کی ذمہ داری ہمدرد چوکی کے انچارج کے پاس ہے