بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا، اس میں چھید کرنا، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا، اس میں چھید کرنا، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وطیرہ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ جس تھالی میں کھانا، اسی میں چھید کرتے ہیں۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نواز شریف اور مریم نواز کے بغض کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا اور وہ کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، مگر پھر بھی ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی پر بھی الزامات عائد کیے، کہ وہ قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں، اور انہیں پنجاب میں کی جانے والی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پانچ سال نواز شریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگیں، مگر خود بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسیدوں کا کیس زیر التواء ہے۔عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے "چیلے" پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ برا وقت دیکھتے ہوئے عمران خان سے اظہار لاتعلقی کر رہا ہے، جبکہ عمران خان خوش حال ہیں اور ان کے "چیلے" اور "کوچ" دونوں کٹہرے میں ہیں۔