پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز

بیجنگ پنجاب کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ‘چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا
چین اور پنجاب کا ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ 
لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورہ چین کے موقع پر بیجنگ پنجاب کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔چین اور صوبہ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، اسموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ و فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رانچیو نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔فیصلے کے تحت چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹا مانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا۔ چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا۔ ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچا ئومیں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا۔ مریم نوازنے بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی، مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دور اندیش قیادت کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا  چینی لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی، پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ک چین کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے، دوطرفہ سٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔