چیف جسٹس سپریم کورٹ کا گوادر سب جیل کا دورہ، قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

گوادر(آئی این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے گوادر سب جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں اپنے دورے کے دوسرے روز چیف جسٹس آف پاکستان نے سب جیل گوادر کا دورہ کیا اور  زیر سماعت قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر توجہ اور صوبے کے ہر ڈویژن میں ایک جیل کے قیام پر زور دیا