سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک

راولپنڈی کے مال روڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سرگرم رکن تھا۔ملزم کے قبضے سے پارٹی کا پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور واقعہ کی مکمل تفصیلات اور پس منظر کی تفتیش کی جا رہی ہے۔