لاہور: میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی قتل

لاہور: میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی قتل

گجر پورہ اور کرول پنڈ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق 20 سالہ بشریٰ شوہر سے جھگڑ کر میکے واپس آگئی تھی، جہاں اس کا شوہر عمران ناراض ہو کر اسے منانے کے لیے پہنچا۔جب بشریٰ واپس جانے سے انکار کر دی، تو ملزم نے غصہ میں آ کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد شواہد جمع کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے اور واقعہ کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔