255 پتنگیں، 12 چرخیاں ڈور بر آمد، شہری اجتناب کریں:ڈی پی او
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس کا جشن آزادی کے موقع پر پتنگ فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈا ئون جاری، ڈی پی او جاوید چدھڑ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ فرید نگر پولیس نے 4 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ملزموں کے قبضے سے 255 پتنگیں اور 12 چرخیاں کیمیکل ڈور بر آمد کرلی گئی۔ فرید نگر پولیس کی جانب سے چاروں گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے اس حوالے سے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں، جشن آزادی پر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رہے گا، شہریوں کو چاہیے کہ وہ پتنگ بازی جیسے خونیں کھیل سے اجتناب کریں۔