اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے ، 6 ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی ہے،فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سلمان اکرم راجہ،عبدالسلام آغا ، سردار مصروف خان ،زاہد بشیرڈار اور سردار عادل کینام شامل ہیں ، امکان ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری ٰبی بی کی فیملی بھی اڈیالہ جیل آئے گی۔