پارٹنر فلم سے قبل سلمان خان بہت چیزوں سے گزر رہے تھے جس کے باعث ذہنی دبا ئو اور پریشانی کا شکار تھے اور کافی خاموش رہنے لگے تھے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم پارٹنر کی شوٹنگ سے قبل انہوں نے سلمان خان کو ایک مشکل دور سے نکلنے اور خود پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سلمان خان سے متعلق بتایا کہ پارٹنر فلم سے قبل وہ بہت چیزوں سے گزر رہے تھے جس کے باعث وہ ذہنی دبا ئو اور پریشانی کا شکار تھے اور کافی خاموش رہنے لگے تھے۔گووندا کے مطابق، انہوں نے سلمان خان سے اس وقت کہا، تم نے بہت باہر دیکھ لیا، اب اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، تم ہیرو ہو، لیکن اس وقت ہیرو جیسے نظر نہیں آتے کیونکہ ابھی تم اداس اور پریشان دکھائی دیتے ہو۔اداکار نے بتایا کہ جب سلمان خان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے انہیں روزانہ دو سے تین گھنٹے ورزش کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے سلمان خان سے اس وقت یہ بھی کہا کہ وہ دھرمیندر کے بعد ایسے اداکار ہیں جنہیں قدرت نے بہترین شخصیت اور کرشمہ عطا کیا ہے اور وہ آنے والے برسوں میں فلم انڈسٹری پر راج کریں گے۔