ملتان کی شدید گرمی اور سخت دباؤ میں ٹریننگ کرنا ایک بڑا چیلنج رہا ہے:فہیم اشرف‘بہترین کھلاڑیوں کوقومی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا:صاحبزادہ فرحان
ملتان(فضیلہ خان) نیشنل چیمپئنز کپ کے انعقاد، آئندہ کی سیریز اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے حوالے سے مختلف ٹیموں کے کپتانوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اہم پریس کانفرنس کی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہمیں ایسے کھلاڑی ملیں گے، جنہیں ہم اسی مخصوص نمبر پر کھلانا چاہتے ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اگر مستقبل میں کوئی کھلاڑی انجری کا شکار ہو تو ہمارے پاس پہلے سے متبادل کھلاڑی تیار موجود ہوں۔شاہین نے اپنے کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ ابھی تک توپاکستان ٹیم کا کپتان میں ہی ہوں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ملتان کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی شدید گرمی اور سخت دباؤ میں ٹریننگ کرنا ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے تاکہ اپنی فٹنس اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر صاحبزادہ فرحان نے کہا نیشنل چیمپئنز کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہی آئندہ آنے والی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا۔