بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
35 سالہ امیت یادو اپنی بیوی گیارسی کے ساتھ 9 اگست کو ناگپور کے علاقے لونارا سے کرنپور جا رہا تھا کہ مورپھٹا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث گیارسی سڑک پر گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور بدقسمت شوہر امیت یادو نے موقع پر موجود لوگوں سے مدد کی اپیل کی، لیکن کسی نے رکا تک نہیں۔ نتیجتاً، امیت یادو کو اپنی بیوی کی لاش کو موٹر سائیکل پر باندھ کر اپنے گاؤں لے جانا پڑا۔راستے میں پولیس نے امیت یادو کو روکا اور لاش کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج ناگپور منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔