ملزموں سے 4 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ مناواں کے ایس آئی محمد بلاول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ثاقب اور ساتھی زیشان کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس آئی محمد بلاول اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔