لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تعارف کے بعد ڈویڑن کے جرائم کی شرح اور اہم مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس پی نے مفرور اشتہاریوں، متحرک گینگز اور لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، متحرک گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ پتنگ ساز و فروشوں کے خلاف فوری کارروائی اور آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ایس پی رانا حسین طاہر نے ہدایت دی کہ سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول رکھا جائے اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کی جائے۔ ماتحت اہلکاروں کی ویلفیئر اور ریسٹ شیڈول کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دینے کی بھی تاکید کی