پولیس نے مقدمہ درج ، مشکوک دانش مسیح کو حراست میں لے لیا
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواحی علاقہ متھرا داس میں فصلوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے۔صدر پھولنگر پولیس نے ارشد علی کی کال پر انکے کھیت سے ایک نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی بر آمد کی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ لاش کی شناخت متھرا داس کے رہائشی محمد سعید کے نام سے ہوئی۔جاں بحق محمد سعید کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مشکوک دانش مسیح کو حراست میں لے لیا۔