کرنٹ،گاڑی کی ٹکر ، 2 بچے ہلاک

 5سالہ نوریہ چیز لینے دکان پر گئی فریزر سے کرنٹ لگ گیا ، لوڈ ر گاڑی نے 9سالہ فیضان نے ٹکر ماردی 
لاہور (کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق افشاں پارک میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ نوریہ جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ چیز لینے قریبی دکان پر گئی تھی کہ فریزر سے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئی۔ادھر احمد ٹاؤن کے علاقے میں 9 سالہ فیضان لوڈر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار لوڈر گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔