لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں کرامت سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں عدنان سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں عاطف سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرہورہ میں افضال سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں نعیم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں کامران سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔اسی طرح گارڈن ٹاؤن اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال، فیصل ٹاؤن اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔