غزہ : فائرنگ ،ڈرون حملہ،34 فلسطینی شہید ،200 زخمی

لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر   فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر 466 افراد گرفتار
غزہ (آئی این پی )غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تازہ  فائرنگ  اور ڈرون حملے سے کم از کم 34 فلسطینی شہید  اور200 سے زائد زخمی ہو گئے   جن میں ایک درجن سے زائد وہ شہری بھی شامل ہیں جو امداد لینے کے منتظر تھے۔  دریں اثنا لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں کے  احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔