موڑکھنڈا(نامہ نگار)تھانہ مانگٹانوالا کی حدود میں ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔تفصیل کے مطابق 3 ڈاکو راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، پولیس نے 15 کال پر ناکہ بندی کر کے تعاقب کیا تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔تاہم ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے 37 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا۔