مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو اور اے ایس آئی زخمی

ساہیوال (  ) چک  92/6-R کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو اور اے ایس آئی زخمی ہو گئے۔  تھانہ فرید ٹائون پولیس کا  92/6-R کے قریب رات کے وقت مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ترجمان پولیس نے بتایا  پولیس معمول  کے گشت پر تھی کہ  3  ڈاکو شہری سے واردات کرکے اڈہ مائی والی مسجد کی طرف فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب کیا 92/6-Rکے قریب ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی ناظم زخمی ہوگیا۔ فائرنگ رکنے پر سرچ کرنے پر زخمی حالت میں ایک ڈاکو ملا جس کی شناخت رفیق عرف بچھی کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرارہوگئے۔