لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقے میں ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 10 موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق حملہ ا?وروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے زیر استعمال 6 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔