گوگل نے سینکڑوں ملازمین کو اچانک فارغ کر دیا

گوگل نے سینکڑوں ملازمین کو اچانک فارغ کر دیا

​ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حالیہ دنوں میں اپنے پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ میں سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

 یہ ملازمین اینڈرائیڈ سافٹ ویئر، پکسل فونز اور کروم براؤزر جیسے پروڈکٹس پر کام کر رہے تھے۔ گوگل کے ترجمان کے مطابق یہ برطرفیاں کمپنی کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی گئی ہیں، تاہم انہوں نے برطرف ہونے والے ملازمین کی درست تعداد ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔ ​یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گوگل نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالا ہے۔ اس سے قبل، دسمبر 2024 میں کمپنی نے انتظامی عہدوں پر فائز 10 فیصد ملازمین کو فارغ کر دیا تھا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے میدان میں اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلے کے لیے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔ ملازمین کی برطرفیوں کے اس سلسلے پر گوگل کے ملازمین کی یونین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمپنی میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے اور نوکریوں کی سیکیورٹی کے لیے کمپنی کے عہدے داران کے خلاف ایکا کر لیا ہے۔ ​