امریکی محکمہ تعلیم کے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ تعلیم کے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق محکمہ کے تخفیف اخراجات کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

 امریکی محکمہ تعلیم میں اس سال کے آغاز میں 4,133 ملازمین تھے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے اقدامات کے تحت، صرف 572 ملازمین نے اپنی نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔اس فیصلے کے مطابق، محکمہ تعلیم نے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جو آزمائش پر رکھے گئے تھے۔ فارغ کیے جانے والے ملازمین میں سے کئی کا تعلق انتظامی اور دیگر معاون محکموں سے ہے، جنہیں اب مزید خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

امریکی حکومت نے اس اقدام کو اپنے اخراجات کو کم کرنے اور وسائل کی بہتر تقسیم کے طور پر پیش کیا ہے، تاہم اس فیصلے سے متعلق ملازمین اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اس سے تعلیمی معیار اور محکمہ کی کارکردگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔