ڈمپرز جلا نا لسانی فسادات کی کوشش ہے: شاہی سید

    کراچی(آئی این پی ) رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کے واقعے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان  میں  ڈمپرز جلانے کا واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا  کراچی میں ایک بارپھرلسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔  ٹریفک حادثات کولسانی رنگ نہ دیا جائے، ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلانا حکومتی رٹ پرسوالیہ نشان ہے