پاک ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب

زائرین کی سہولت کیلئے مشہد میں آفس کھولنے کا پلان خوش آئند ہے: پاکستانی سفیر سے گفتگو
 لاہور(سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب  سردارسلیم حیدر نے کہا ہے  ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان چیمبرز کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے مشہد میں آفس کھولنے کا پلان خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے