جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 سال کی عمر میں ٹی20 کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔عمران طاہر نے اپنے اسپیل میں صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی20 کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔47 سال کی عمر میں عمران طاہر کی یہ غیر معمولی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود ان کی وکٹیں لینے کی صلاحیت اور کھیل کے لیے جوش و جذبہ اب بھی برقرار ہے۔