لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر کرم پل ٹول پلازہ کے قریب کھیتوں سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے 2 لاشیں ابتدائی طور پر ایک ہی مقام سے ملیں جبکہ مزید 2 لاشیں کچھ فاصلے پر موجود ہونے کی اطلاع پر برآمد کی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کھیتوں سے لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چاروں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے لاشوں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔